Posts

Showing posts from March, 2019

بادام کے فوائد

*Almonds, At Top Of The List In Dried Fruits* *بادام خشک میوہ جات میں سرفہرست* بادام ایک بہت ہی مشہور پھل ہے، خشک میوہ جات میں پہلا نمبر اسی کا آتاہے، عموماً سردیوں کے آتے  ہی بادام کا استعمال شروع ہو جاتا ہے۔ بادام کی افادیت مسلمہ ہے اسی لئے یہ  مختلف کھانوں، سوئیٹ ڈش، بسکٹس اور آئسکریم وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بادام کا سب سے اہم فائدہ دماغ سے متعلق ہے، دماغی کمزوری اور حافظہ کی کمزوری میں بادام کھانا بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔ چکر آنے پر بادام کھایاجائے تواس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے، بادام دماغ کی خشکی کو دور کرتا ہے، آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنے میں بھی بادام کا استعمال مفید ہے، یہ نظر کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔ بادام جگر کی کمزوری کیلئے بھی ایک بڑی نعمت ہے، یہ جگر کی کمزوری کو رفع کرتا ہے، آنتوں میں تری پیدا کرکےاسے نرم کرتا ہے، اس وجہ سے بواسیر بادی اور قبض ختم  ہوتی ہے۔ اگر قبض  زیادہ ہو تو بادام کو سونف یا منقٰی کے ساتھ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے، بادام کو انجیر کے ساتھ کھانے سے بھی قبض دور ہوتا ہے۔ بادام سانس کی نالیوں اور پھیپھڑوں کیلئے بھی...

گنا سستا اور میٹھا علاج

*گنّا سستا اور میٹھا علاج​* گنّا کھانے کو ہضم کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کوطاقت دیتا ہے۔ یہ جسم کوطاقت اور خون دینے کے ساتھ ساتھ موٹا بھی کرتا ہے، خشکی دور کرتا ہے، پیٹ کی گرمی اور جلن کو دور کرتا ہے، پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے، اس کا بیلنے سے نکلا ہوا رس دیر سے ہضم ہوتا ہے چناچہ اسے دانتوں سے چوسنا زیادہ مفید ہے ۔ اس طرح اس میں لعاب دہن شامل ہوجاتا ہے جو ہاضم ہے ۔ پوری دنیا میں شکر، گلوگوز، فروٹوز، گنّے سے حاصل کی جاتی ہیں۔ اس کی گنڈیریاں بنا کر چوسنے سے گرمی دور کرنے، بدن سے زہریلی کثافتیں باہر نکالنے، بدنی مشنری چلانےکے لئے گرمی پیدا کرنے والی شکر بنانے اور دانتوں کی میل کچیل صاف کر کے مسوڑوں کو حرکت دے کرمضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ 2 گلاس گنّے کے رس میں 2 ہلکی چپاتیوں کے برابرغذائیت ہوتی ہے ۔ جوان اور گرم مزاج رکھنے والے اگر کھانے بعد چند گنڈیریاں چوس لیں تومعدہ ہلکا، دانت صاف، اور طبعت چست اور ہشاش بشاش ہو جاتی ہے ۔ گنے کے رس کا ایک گلاس پینے سے قبض ختم اور معدے کی تیزابیت میں کمی ہوجاتی ہے ۔ ساتھ ساتھ بدنی تناؤکم اورخون کا دباؤ گھٹ کر کم ہوجاتا ہے ۔ اطباء کا کہنا ہے کہ ...

کھجور کے فوائد

*Dates Benefits*  *کھجور کے فوائد* کھجور ایک ایسا منفرد  پھل ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسلمان افطار کے وقت کھجور کااستعمال کرتے ہیں تاکہ دن بھر کے فاقے کی وجہ سے کم ہوئی توانائی کوفوراً بحال کیاجائے۔ کھجور کے بہت زیادہ فوائد ہیں، اس کے مسلسل استعمال سے اکثر بیماریوں سے بچا جاسکتاہے۔ شدید گرمی میں توانائی فوری طور پر بحال کرنا ہو تو کھجور اس کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے، پیٹ کے کیڑے مارنے کیلئےاس کا نہار منہ استعمال مفید ہوتاہے، کھجور پرانے قبض کی بہترین دوا اور بہترین علاج ہے۔ غدود کی خرابی، جھلی کی سوزش، غذائی کمی اور جسم میں فولاد کی کمی کی کیفیت میں تازہ پکی ہوئی کھجور کا مسلسل استعمال فائدہ مند ہے۔ دل کے دورے میں کھجور کوگٹھلی سمیت کوٹ کردینا جان بچانے کا باعث ہوتا ہے، چونکہ دل کا دورہ شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے پڑتا ہے، شریانوں کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں میں کھجور کی گٹھلی تریاق کادرجہ رکھتی ہے۔ کھجور کا مسلسل استعمال اوراس کی پسی ہوئی گٹھلیاں دل کے بڑھ جانے میں مفید ہیں، یہی طری...

نبض کیسے چیک کریں۔۔۔؟

*نبض کیسے چیک کریں* #طب_قدیم اور #طب_جدید کی روشنی میں علم #نبض طب قدیم میں ابتداء ہی سے تشخیص کاروح رواں رہا ہے اور اب بھی علم نبض تشخیص کے جدید وقدیم طبی آلات ووسائل وذرائع پر فوقیت رکھتاہے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نبض صرف حرکت قلب کا اظہار کرتی ہے مگر ایسا کہنا درست نہیں ،فن نبض پردسترس رکھنے والے نبض دیکھ کر مرض پہچان لیتے ہیں مریض کی علامات وحالات کوتفصیل سے بیان کردیتے ہیں ۔ سائنس کا یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ قو ت سے حرکت اور حرکت سے حرارت پیداہوتی ہے یہی نظام زندگی میں راوں دواں ہے نبض کے ذریعے بھی ہم مریض کے جسم میں یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس وقت اس کے جسم میں قوت کی زیادتی ہے یا حرکت کی زیادتی ہے یا حرارت کی زیادتی ہے یا ان میں کس کس کی کمی ہے اسی کے تحت نبض کی باقی جنسیں بھی پرکھی جاسکتی ہیں ۔ جن کا اس مقالہ میں تفصیلاً ذکر ہو گا نبض کی حقیت کو جانچنے کے لیے اسقدر جان لینا ضرروی ہے کہ نبض روح کے ظروف وقلب وشرائین کی حرکت کانام ہے کہ نسیم کو جذب کرکے روح کو ٹھنڈک پہنچائی جائے اورفضلا ت د خانیہ کوخارج کیاجائے اس کا ہر نبضہ (ٹھو کر یاقرع) دو حرکتوں اور دو سیکونوں سے م...