دھماسہ کے فوائد

ایک انتہائی مفید جڑی بوٹی #دھماسہ

دھماسہ ویران علاقوں میں پایا جانے والا ایک پودہ ہے۔ اسے اردو میں دھماسہ یا سچی بوٹی، عربی میں “شوکت البیضأ”، پشتو میں سپیلغزئ ، پنجابی میں دھماں، ہندی میں دھماسہ، پوٹھوہاری میں دھمیاں ، سندھی میں ڈراماؤ، اور انگریزی نام فیگونیا خود، یونانی زبان سے لیا گیا ہے۔
دھماسہ کی تمام اقسام کے فوائد ایک جیسے ہیں۔
 دھماسہ کسی بھی سنگین ضمنی اثرات کے بغیر کینسر، ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، وغیرہ جیسی مہلک بیماریوں بشمول عمومی صحت کے مسائل پر معجزانہ اثرات کی حامل ہربل دوا ہے۔
 کچھ لوگ دھماسہ کو غلطی سے اونٹ کٹارا سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں اونٹ کٹارا علیحدہ پودہ ہے۔

 دھماسہ کے پودے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چار چار کانٹوں کا ایک سیٹ ہوتا ہے جس میں ہر دو کانٹوں کے درمیان پتلا اور لمبوترا پتہ ہوتا ہے۔ یہ کانٹےتین بھی ہو سکتے ہیں، اور چار بھی۔ اس کی شاخیں بہت پتلی ہوتی ہیں، اس لئے یہ براہ راست بڑھ نہیں سکتے ہیں اور ایک چھوٹی سی جھاڑی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ یہ پودہ اٹلی، جرمنی، مشرق وسطیٰ کے ممالک، پاکستان اور بھارت میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ کینسر خاص طور پر خون اور جگر کے کینسر کے علاج کے طور پر مانا جاتا ہے۔
 اس کے پھولوں کا رنگ ہلکاجامنی ہے۔ پھول جھڑنے کے بعد اس کے کانٹوں کے قریب 00 شکل کے چھوٹے بیج بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔
دھماسہ کے فوائد
۔۔۔ یہ سب سے اچھا مصفّا خون ہے اور خون کے لوتھڑوں کو پگھلاکر خون کو پتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے برین ہیمبرج، ہارٹ اٹیک، اور فالج وغیرہ سے حفاظت ہوتی ہے۔
 ۔۔۔ اس کے پھول اور پتیوں سے کینسر اور تھیلاسیمیا کی ہر قسم کا علاج ممکن ہے۔
 ۔۔۔ جسم کی کی گرمی کو زائل کرنے اور ٹھنڈک کے اثرات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔ اس کے ذریعے ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کا علاج ممکن ہے۔
۔۔۔ جگر کو طاقت دے کر جگر کے کینسر کا بھی علاج کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔ دل اور دماغ کی صلاحیتوں میں بہتری لانے میں معاون ہے۔
۔۔۔ جسمانی دردوں کے علاج میں مددگار ہے۔
۔۔۔ مختلف قسم کی الرجی کا علاج ہے۔
۔۔۔ کیل، مہاسے، چھائیاں اور دیگر جلدکے امراض سے نجات دلاتا ہے۔
۔۔۔ معدہ کو تقویت دے کر بھوک بڑھاتا ہے۔
 ۔۔۔ اس سے قے، پیاس اور جلن، وغیرہ جیسی علامات ختم ہو جاتی ہیں۔
 ۔۔۔ کمزور جسم کو طاقت دے کر فربہ بناتاہے، اور موٹے افراد کے لئے وزن کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔
 ۔۔۔ منہ اور مسوڑھوں کے امراض علاج ہے۔
۔۔۔ بلڈ پریشر کو معمول پر لاتا ہے۔
۔۔۔ دمہ اور عمومی سانس لینے میں دشواری کا علاج کرتا ہے۔
۔۔۔ تمباکو نوشی کےضمنی اثرات سے بحالی میں مدد ملتی ہے۔
۔۔۔ دھماسہ کا قہوہ چیچک روکنے کے لئے دیا جاتا ہے۔
۔۔۔ پیشاب کو بڑھاکر گردوں اور پیشاب کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔
۔۔۔ یہ گردن کے پٹھوں کے کھچاؤ میں بھی دیا جاتا ہے۔
 ۔۔۔ مردانہ سپرم کی تعدادمیں بہتری اور عورت کے تولیدی نظام کو معمول پر لانے میں معاون ہے۔
۔۔۔ لیکوریا سمیت عورتوں کےعوارض کو کنٹرول کرتا ہے۔
 ۔۔۔ اٹھرا کا شافی علاج کرتا ہے، جب کہ ایلوپیتھی میں یہ لاعلاج مرض ہے۔یہ خواتین کی ایسی بیماری ہے کہ جس میں جسم پر نیلے یا سیاہ دھبےطاہر ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہی اسقاط حمل ہو جاتا ہے، مردہ بچے پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہونے کہ بعد نیلے کالے ہو کر مر جاتے ہیں۔ کچھ خواتین میں صرف لڑکیاں تو بچ جاتی ہیں لیکن لڑکے زندہ نہیں رہتے۔ اس کے علاوہ کچھ خواتین میں اٹھرا کی وجہ سے معدہ اور جگر کی خرابی کی وجہ سے وہ کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسی خواتین حمل کی تکالیف برداشت نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔
 ۔۔۔ ایک اچھا اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کی وجہ سے ذہنی دباؤکو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ … ..اور فوائد کی فہرست طویل ہوتی جاتی ہے۔
 ۔۔۔ اگر آپ اب بھی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہیں تو اس کا مطلب آپ ابھی تک دھماسہ کے فوائد سے بے خبر ہیں۔

#کینسر کا علاج:
 کسی بھی قسم کے بلڈکینسر کیلئے دھماسہ بوٹی اکیلی ہی کافی ہے۔ دھماسہ کے پھول، پتے، بیج یا مکمل  سبز شاخ نیم گرم نمکین پانی میں اچھی طرح دھو کر پانی میں گھوٹا  لگا کر صبح دوپہر شام  بعد غذا  پی لیں یا صبح و شام اس کا قہوہ بنا کر خالی پیٹ نیم گرم پی لیں یا ہوا دار  سائے میں خشک کرکے پاؤڈر بنا  کر کپڑچھان کر کے ہزارملی گرام کیپسول بھر کے ہر کھانے کے بعد ایک یا دو  کیپسول پانی کے ساتھ  لیں، یا  اسی پوڈر میں شہد ملا کر موٹے چنے کے برابر گولیاں بنا کرہر کھانے کے بعد ۲ یا ۳ گولیاں پانی سے نگل لیں۔ اگر کوئی ٹیومر کینسر ہو تو پھر دھماسہ کے ساتھ ساتھ  سُمبلُو بوٹی اور ہلدی ہموزن پیس کر۱۰۰ملی گرام سائز کے کیپسولز میں بھر لیں۔ ایک کیپسول صبح و شام ، بعد غذا، ہمراہ دودھ نوش فرمائیں یا دھماسہ کی چند سبز شاخیں یا ایک چمچی پاؤڈر اور سمبلو بوٹی کا ایک ٹکڑا یا چوتھائی چمچی پاؤڈر، دونوں کا قہوہ بنا کر صبح و شام نیم گرم خالی پیٹ پی لیں۔ اس کے ساتھ لیموں کا جوس کیموتھراپی سے دس ہزار گُنا  زیادہ طاقتور اور مفید ہے۔   موسم گرما میں، دن میں دو بار پانی کے ایک بڑے گلاس میں شہد کی ایک چمچ کے ساتھ بیکنگ سوڈا ¼ چائے کا چمچ اور لیموں کا تازہ جوس 2 چمچ ڈال کر پی لیں۔   سردیوں میں ایک  کپ لیموں کے جوس میں ایک چھوٹا چمچ ہلدی ایک چھوٹا چمچ بیکنگ سوڈا اور آدھا کپ شہد ملا کر شیشے کے جار میں رکھیں۔چھوٹا چمچ دن میں تین بار نوش کریں۔ نیاز بویعنی تُلسی کے ۵ سے ۱۰ پتّے  لیکر چٹنی بنا کر ہر کھانے کے ساتھ کھالیں۔ یہ ۱۶ قسم کے کینسر اور ۹ طرح کے ٹیومر کا علاج ہے۔اگر برین ٹیومرہو تو ساتھ لوکاٹ کی دو یا تین  تازہ کونپلیں لے کر اس کا قہوہ بنا کر صبح و شام خالی پیٹ پی لیں۔ برین ٹیومر  سمیت تمام قسم کے ٹیومر کینسر کے لئے بھی مفید ہے۔

#تھیلاسیمیا کا علاج:
دھماسہ کے پھول، پتے، اور بیج نیم گرم نمکین پانی میں اچھی طرح دھو کر پانی میں گھوٹا  لگا کر صبح دوپہر شام  بعد غذا  پلائںی۔ یا ہوا دار  سائے میں خشک کرکے پاؤڈر بنا  کر کپڑچھان کر کے ایک چھوٹا چمچ صبح، دوپہر، شام، سریلیک یا بچوں کی کسی بھی غذا میں ملا کر کھلائیں۔ ان۔شاءاللہ، ایک سے دو ماہ میں ہی ہر قسم کا تھیلاسیمیا  ختم ہو جائے گا۔چھ ماہ تک یہی دوا ضرور استعمال کرائیں۔ اگر حاملہ کو یہی دوا  حمل  کے دوران روزانہ ایک یا دو وقت صرف ایک بڑا کیپسول یعنی ایک گرام کھلائی جائے تو زچہ و بچہ دونوں تھیلاسیمیا اور انیمیا جیسی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

#ہیپاٹائٹس کا علاج:
 کسی بھی قسم کے ہیپاٹائٹس کیلئے دھماسہ بوٹی اکیلی ہی کافی ہے۔ دھماسہ کے پھول، پتے، بیج یا مکمل  سبز شاخ نیم گرم نمکین پانی میں اچھی طرح دھو کر پانی میں گھوٹا  لگا کر صبح دوپہر شام  بعد غذا  پلائںں۔ ان۔شاءاللہ  دو سے تین ماہ میں آخری سٹیج کا مریض بھی صحتمند ہو جائے گا۔ لیکن پورا سال استعمال کرائیں۔

#طب_و_حکمت
https://www.facebook.com/TibboHekmat/

tibbohekmat.blogspot.com

Comments

  1. اسلام علیکم ان حکیم صاحب کا ایڈریس اور فون نمبر مل سکتا ہے
    0322-4981018

    ReplyDelete
  2. اسلام علیکم ان حکیم صاحب کا ایڈریس اور فون نمبر مل سکتا ہے
    0322-4981018

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

کھجور کے فوائد

گنا سستا اور میٹھا علاج