اجوائن دیسی کے فوائد و خواص
#اجوائن_دیسی کے فوائد، افعال و اثرات اجوائن دیسی کو عربی میں کمون ملوکی۔فارسی میں نانخواہ۔سنسکرت میں یو انکا کہتے ہیں اس کا پودا چار فٹ کے قریب اونچا ہوتا ہے پتے چھوٹے نوک دار پھول سفید اور چھوٹے ہوتے ہیں جن میں چھتوں کی شکل کے خوشے لگتے ہیں۔جب یہ خوشے پک جاتے ہیں تو انہیں کاٹ کر اجوائن نکالی جاتی ہے اجوائن کے دانے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ مقام پیدائش: پاک و ہند ایران اور مصر میں پیدا ہوتی ہے۔ رنگت اور ذائقہ: رنگ زردی مائل بھورا ذائقہ چرپرا مزاج: گرم خشک تیسرے درجے میں۔ افعال واثرات: غدی عضلاتی یعنی غدد میں تحریک۔عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین۔کیمیاوی طور پر خون میں صفرا اور حرارت پیدا ہوتی ہے۔مقوی روح اور محرک نفس ہے۔ خواص: مسمن جگر۔محلل قلب مسکن دماغ مجفف مفتح سدہ حالی مدر حار دافع تشنج اور تعفن مسکن الم و سوزش اور تریاق سموم۔زیادہ مقدار میں ملین۔ فوائد: درد شکم اور ریاح کیلئے بے حد مفید دوا ہے۔برودت جگر اور کلیہ کے لئے یقینی دوا ہے اور جسم کے ہر قسم کے سدے کھولتا ہے عام طور پر سدوں کے متعلق یہ تصور ہے کہ آنتوں میں سدے ہوتے ہیں لیکن سدوں کی حقیقت سے طبی دنیا اور فر...