اجوائن دیسی کے فوائد و خواص

 #اجوائن_دیسی کے فوائد، افعال و اثرات


اجوائن دیسی کو عربی میں کمون ملوکی۔فارسی میں نانخواہ۔سنسکرت میں یو انکا کہتے ہیں

اس کا پودا چار فٹ کے قریب اونچا ہوتا ہے پتے چھوٹے نوک دار پھول سفید اور چھوٹے ہوتے ہیں جن میں چھتوں کی شکل کے خوشے لگتے ہیں۔جب یہ خوشے پک جاتے ہیں تو انہیں کاٹ کر اجوائن نکالی جاتی ہے اجوائن کے دانے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔


مقام پیدائش:

پاک و ہند ایران اور مصر میں پیدا ہوتی ہے۔


رنگت اور ذائقہ:

رنگ زردی مائل بھورا ذائقہ چرپرا 


مزاج:

گرم خشک تیسرے درجے میں۔


افعال واثرات:

غدی عضلاتی یعنی غدد میں تحریک۔عضلات میں تحلیل اور اعصاب میں تسکین۔کیمیاوی طور پر خون میں صفرا اور حرارت پیدا ہوتی ہے۔مقوی روح اور محرک نفس ہے۔


خواص:

مسمن جگر۔محلل قلب مسکن دماغ مجفف مفتح سدہ حالی مدر حار دافع تشنج اور تعفن مسکن الم و سوزش اور تریاق سموم۔زیادہ مقدار میں ملین۔


فوائد:

 درد شکم اور ریاح کیلئے بے حد مفید دوا ہے۔برودت جگر اور کلیہ کے لئے یقینی دوا ہے اور جسم کے ہر قسم کے سدے کھولتا ہے عام طور پر سدوں کے متعلق یہ تصور ہے کہ آنتوں میں سدے ہوتے ہیں لیکن سدوں کی حقیقت سے طبی دنیا اور فرنگی طب ناواقف ہے۔

جانا چاہیے کہ جب غدد میں تسکین ہوتی ہے تو وہاں پر بلغم اور رطوبت غلیظ ہو کر اخراج بند ہو جاتا ہے جس سے ان اعضاء میں موادرک کر سدے بن جاتے ہیں۔یہی صورتیں شریانوں کی غدد میں بھی پیدا ہو کر اس میں سدے پیدا ہو جاتے ہیں جس سے امراض قلب پیدا ہو جاتے ہیں اور گردوں کے سدوں کی صورت میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ریاح و پتھری  اور صلابتِ جگر و طحال اور گردوں کو دور کرتی ہے۔محلل عضلات ہے۔ پسینہ لاتی ہے ہر قسم کے بخار دور کردیتی ہے اور اس سے جلد کے دانے اور خارش دور ہوجاتے ہیں جسم کو گرم کرتی ہے جلد کی تقریب سدے منجمند ہو کر بہق و برص پیدا ہو جاتے ہیں ان کے لئے بے حد مفید ہے۔معدہ امعاء کے غدد اور جگر و گردوں  سے رطوبت کا اخراج کر کے بھوک بڑھاتی ہے اور ان کے لئے مسخن اور مجفف بھی ہے اور محلل آورام ہے۔کثرت استعمال سے ضعف قلب ہو جاتا ہے۔محلل عضلات ہیں دودھ اور منی کی پیدائش کو کم کر دیتی ہے۔غدی محرک ہونے کی وجہ سے ادرار بول حارہ اور مدر حیض ہے۔ سردی کے عسرالبول میں بے حد مفید ہے۔چونکہ غدد کے فعل میں تیزی پیدا کرکے صفرا کی پیدائش بڑھاتی ہے اس لیے دافع تعفن اور قاتل کرم ہے۔اس کے اندر ایک قسم کا روغن ہوتا ہے جو انتہائی مسکن اعصاب ہے یہ افیون کے زہریلے اثرات کو بہت جلد دور کردیتی ہے بیرونی طور پر اس کا تیل یا اجوائن کالیپ درد سوزش کے لئے سکون پیدا کر دیتا ہے اور زخموں کے تعفن کو روک دیتا ہے اس سے ایک قسم کا ست بنایا جاتا ہے جو اکثر یورپ امریکہ سے آتا ہے اس کو کسی روغن میں ملا کر تیل  بنا لیا جائے۔ لیکن اس کے لیے روغن غدی عضلاتی ہونا چاہیے اس قسم کے روغنوں کا نام امرت دھارا اور اب حیات رکھ دیا گیا ہے


#طب_و_حکمت #دیسی #جڑی_بوٹی #طب #یونانی #طب_اسلامی #طب_عربی #طب_نبوی #طب_مفرد_اعضاء

Comments

Popular posts from this blog

دھماسہ کے فوائد

کھجور کے فوائد

گنا سستا اور میٹھا علاج